لاہور(کورٹ رپورٹر)پنجاب بھر میں دفعہ ایک 144 کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے تحت احتجاج کرنے کا حق استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی ہے ۔درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ تحریک انصاف کے احتجاج کو روکنے کے لیے کیا گیا۔اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے۔