لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کے خلاف درخواستوں پر سماعت نہ ہوسکی۔عدالت نے درخواست گزار وکیل کی عدم حاضری پر کیس کی سماعت بغیر کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔جسٹس احمد ندیم ارشد نے درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست گزار یا وکیل کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں میں دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کو چیلنج کیا گیا ۔ درخواستوں میں نشاندہی کی گئی دفعہ 144 کا بار بار نفاذ کرکے اسے سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے جو اس قانون کی روح کے منافی ہے۔