پشاور(آئی این پی )پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف درخواستیں20اکتوبر کو سماعت کیلئے منظور کر لیں۔کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف بیرسٹر گوہر خان اور سلمان خان ایڈووکیٹ نے الگ الگ درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، درخواستوں میں وفاقی و صوبائی حکومت اور دیگر حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواستوں میں فیڈریشن آف پاکستان، صدر، وزیراعظم، گورنرکے پی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے