پنجاب:دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ

یکم سے 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ ہوگی،جلوسوں اور مجالس میں کوئی نئی اختراع نہیں ہو گی
مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار اور آتش گیر مواد کی نمائش پر پابندی 
جلوس کے راستوں میں عمارتوں کی چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی 
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا حکومت پنجاب نے محرم الحرام سکیورٹی کے پیشِ نظر صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کی جائے گی لاہور سمیت پنجاب بھر میں یکم سے 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ ہوگی محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں کوئی نئی اختراع نہیں ہو گی۔مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار اور آتش گیر مواد کی نمائش پر پابندی ہوگی۔عوامی جذبات، عقیدوں اور فرقوں کو بھڑکانے والے اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔کسی بھی ذرائع یا ڈیوائس سے فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والے بیانات اور تبصروں پر دفعہ 144 نافذ کی جائے گی۔جلوس کے راستوں پر واقع مکانات یا دیگر عمارتوں کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر پر پابندی لگائی جائے گی، جلوس کے راستوں میں موجود عمارتوں کی چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔جلوس کے دوران راستے میں واقع عمارتوں کی چھتوں یا دکانوں کے تھڑوں پر بطور تماشائی موجودگی پر پابندی ہوگی، بزرگ شہریوں، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے علاوہ ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔ڈبل سواری کے علاوہ تمام پابندیوں کا اطلاق یکم سے 10 محرم الحرام تک ہوگا ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 9 اور 10 محرم الحرام کو ہوگامحکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کے احکامات جاری کر دیے۔