اعظم نے نسیم بی بی سے دوسری شادی کی ، دونوں میں لڑائی جھگڑا معمول تھا، بیٹی کی درخواست پر مقدمہ درج
پاکپتن( خصوصی رپورٹ) پاک پتن میں گھریلو جھگڑے پر بیوی نے دونوں بیٹوں کے ساتھ ملکر مبینہ طور پر شوہر کو گلا دبا کر قتل کردیا۔پولیس دوسری بیوی کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ مْحلّہ گْلزار آباد کے رہائشی مقتول اعظم نے نسیم بی بی سے دوسری شادی کی تھی، میاں بیوی میں لڑائی جھگڑا معمول تھا، گزشتہ روز شدید تلخ کلامی ہوئی تھی،نسیم بی بی نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر شوہر کو گلا دبا کر قتل کردیا۔۔پولیس نیمقتول کی پہلی شادی سے بیٹی الہ سین نے کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈِسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔