جاں بحق ہونے والوں میں ملزم عمران کی بیوی فوزیہ، بیٹی زینب، 15 سالہ بھتیجا رضا اور 55 سالہ سسر مرزا شامل ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور میں تھانہ ہیئر کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر چھریوں کے وار سے 2 خواتین سمیت 4 افراد قتل کردئیے گئے۔پولیس کے مطابق ملزم عمران نے گھریلو ناچاقی پر چھریوں کے وار کرکے اپنی بیوی، بیٹی، بھتیجے اور سسر کو قتل کیا، ملزم قتل کی واردات کے بعد فرار ہو گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی بیوی فوزیہ، 14 سالہ بیٹی زینب، 15 سالہ بھتیجا رضا اور 55 سالہ سسر مرزا شامل ہیں۔پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹیکر لیے ، لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہائوس منتقل کر دیا گیا۔ایس پی کینٹ قاضی علی کے مطابق مقتولہ کے بھائی ندیم کی مدعیت میں نامزد ملزم عمران کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، ملزم کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔پولیس کے مطابق
ملزم عمران ایک مقدمہ میں دو سال جیل رہ کر آیا تھا جس کی رنجش پر حملہ کیا، چار افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔قتل کا مقدمہ مقتولہ فوزیہ کے بھائی محمد ندیم کے بیان پر درج کیا گیا، ملزم نے تمام افراد کو چھری کے وار کرکے قتل کیا۔ قتل کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔ایس پی کینٹ ڈویڑن کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ ملزم جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔