لاہور (خصوصی رپورٹ )سیشن کورٹ نے3 بیٹیاں پیدا کرنے کی رنجش پر بیوی کو قتل کرنیوالے کو عمر قید اور 3 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی۔مجرم مدثر اور عائشہ کی 13 سال قبل شادی ہوئی تھی ، 3بیٹیاں پیدا ہونے پر مدثراکثر لڑائی جھگڑا کرتااور اس نے عائشہ کو گلا دبا کر قتل کردیاتھا۔تھانہ شفیق آباد پولیس نے 2024 میں مقدمہ درج کیا تھا۔