لندن (آئی این پی )برطانوی شہر مانچسٹر میں یہودیوں کو گاڑی سے کچلنے والے ملزم کو شناخت کرلیا گیا۔ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ایک شخص نے یہودی عبادت گاہ کے باہر گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی تھی اور ایک سکیورٹی گارڈ پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔35 برس کا جہاد الشامعی نامی ملزم برٹش شہری نکلا، اس کا آبائی تعلق شام سے ہے