دونوں دہشت گردوں کی شناخت نادرا نے فنگر پرنٹ سے کی:ذرائع سی ٹی ڈی
کوئٹہ(آئی این پی)ماڈل ٹاون کے علاقے میں ایف سی ہیڈ کوارٹر حملے میں ملوث دو دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دونوں دہشت گردوں کی شناخت نادرا نے فنگر پرنٹ سے کی، ایک دہشت گرد کا تعلق میرئی اڈہ اور دوسرے کا چاغی سے ہے۔خودکش حملے میں ہلاک دیگر دہشت گردوں کے اعضا فرانزک کے لیے پنجاب بجھوائے ہیں۔