اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تیسرے ملزم کی شناخت ہوگئی

32سالہ طارق کا تعلق باغ، آزاد کشمیر سے ہے ،ریحان سے رابطے میں تھا
لاہور(کرائم رپورٹر) تین پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے تیسرے ملزم کی شناخت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا نام 32 سالہ طارق ہے، جس کا تعلق باغ، آزاد کشمیر سے ہے اور وہ ریحان بٹ کے ساتھ رابطے میں تھا۔طارق کے خلاف تھانہ راوی روڈ میں دفعہ 13/20/65 کے تحت مقدمہ بھی درج ہے۔ ملزم کا ڈیٹا ہوٹل آئی سے حاصل کیا گیا، جبکہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے ریحان بٹ کے گھر میں رہائش پذیر تھاذرائع کے مطابق طارق کی ریحان بٹ سے ملاقاتیں اور رابطہ رہا، تاہم راوی ریحان نالے پر پہنچنے کے بعد طارق ریحان بٹ اور اس کے والد فیاض بٹ سے الگ ہوگیاپولیس ذرائع کے مطابق ریحان بٹ اور اس کا والد فیاض بٹ شیخوپورہ میں پولیس مقابلے کے دوران مارے گئے، جبکہ طارق کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے تلاش جاری ہے