سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسل کے الیکشن 21مئی کوہونگے

لاہور(خبر نگار)سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسل کا قیام،پنجاب بھر کے 38 ہزار سرکاری سکولوں میں 21 مئی کو سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات کرائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ا?خری تاریخ 9 مئی مقرر کردی گئی،12 مئی کو امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کی جائیں گی،امیدواروں کو انتخابی نشان بھی 12 مئی کو دیا جائے گا،13 مئی کو سکولوں میں پوسٹر ا?ویزاں کیے جائیں گے،امیدوار انتخابی مہم 16 مئی تک جاری رکھ سکیں گے، 20مئی تک بیلٹ پیپرز اور الیکشن کی تیاریاں مکمل کی جائیں گی ،ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ایلیمنٹری پنجاب نے سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات کے حوالے سے تمام اتھارٹیز کو حکم دے دیا۔