لاہور (خصوصی رپورٹ)الیکشن کمیشن نے ایک صوبائی، 2قومی حلقوں میں ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا۔تینوں حلقوں میں ضمنی انتخابات 23 نومبر کو ہوں گے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی تاریخ کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،جس کے مطابق اب 23 نومبر کو تین حلقوں این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور اور پی پی87 میانوالی میں انتخابات ہونگے۔سیلاب کی وجہ سے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات موخر کئے گئے تھے۔