خصوصی عدالت نے اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 21مئی تک توسیع کردی

     اسلام آباد(آئی ا ین پی ) پی ٹی آئی   رہنما  اسد قیصر کی سنگجانی جلسے کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔اسد قیصر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر انسداد دہشتگردی عدالت ( اے ٹی سی) میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت ہوئی، عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع کر دی۔ تفتیشی افسر کی استدعا پر درخواست ضمانت پر آج دلائل نہ ہو سکے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ کیس کی اگلی سماعت پر ریکارڈ پیش کیا جائے