اسلام آباد (آئی این پی )رینجرز اہلکاروں کو کچلنے کے کیس میں ہاشم عباسی پر فرد جرم 24مئی کو عائد ہوگی۔اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران رینجرز اہلکاروں کوگاڑی سے کچلنے کے کیس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت جج طاہرعباس سپرا نے کی ،ملزم ہاشم عباسی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 21 مئی کی تاریخ مقرر کر دی ہے،تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور سمیت دیگر شخصیات بھی نامزد ہیں۔