لاہور( کرائم رپورٹر)پنجاب بھر کے 38 ہزار سکولوں میں گزشتہ روز سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات مکمل کرلئے گئے۔ صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری، فنانس سیکرٹری، سپورٹس سیکرٹری، ڈی بیٹنگ سوسائٹی، کلچرل سوسائٹی کے عہدیداروں کا انتخاب کر ایا گیا،طلبا نے پولنگ کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔