بجٹ 2025‘سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(آن لائن)بجٹ 2025‘سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج پیر کو ہوگا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاس میں منعقد ہوگا اجلاس میں مختلف مالیاتی اداروں اور ایسوسی ایشنز کے ساتھ مالی سال 2025بجٹ کے حوالے سے سفارشات پر بحث کی جائے گی۔