سینیٹ مواصلات کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ مواصلات کمیٹی کا اجلاس آج سوموار کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا،اجلاس میں بلوچستان کی شاہراہوں پر ہونے والے حادثات اور ایم ون موٹر وے سے اسلام آباد ائیرپورٹ کو لنک روڈ کے حوالے سے متعلقہ حکام بریفنگ دیں گے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس چیرمین سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا اجلاس میں بلوچستان کی شاہراہوں پر ہونے والے حادثات اور اسلام آباد انٹرنیشل ائیرپورٹ کو اسلام آباد پشائور موٹر وے ایم ون سے منسلک کرنے کے حوالے سے سینیٹ اجلاس کے دوران اٹھائے جانے والے معاملات پر کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔