اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑنے سینئر صحافی نعیم قریشی کے انتقال پر اظہار افسوس اور نعیم قریشی کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا ہے ۔ایک بیان میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ نعیم قریشی کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، مرحوم نے صحافت کے شعبے میں گرانقدر خدمات انجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔ آمین۔