اِس وقت پی ٹی آئی کا رویے تکبر اور رعونت سے بدلا ہوا ہے تو موسٹ ویلکم،نائب صدرپی پی پی
اسلام آباد(آئی این پی )پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ ہمیں نہیں پتا کس سے بات کی جائے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمان میں واضح کہا تھا کہ پی ٹی آئی قوم سے معافی مانگے۔ شیری رحمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کب اور کس سے سیاسی مذاکرات نہیں کیے؟ پہلا کام سیاسی استحکام ہے لیکن جب بھی ہم نے پیشکش کی حقارت سے ٹھکرائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایوان نے فلسطین پر اے پی سی میں پی ٹی آئی کو بلایا لیکن یہ نہیں آئے، اِس وقت پی ٹی آئی کا رویے تکبر اور رعونت سے بدلا ہوا ہے تو موسٹ ویلکم۔ان کا کہنا تھا کہ مدارس رجسٹریشن کا معاملہ پارلیمان میں حل ہو سکتا ہے۔