انگلینڈ کو ہرانے کی کوشش کریں گے: افغان کپتان حشمت

لاہور(سپورٹس ڈیسک)افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللّٰہ شاہدی نے کہا ہے کہ کل نیا دن ہے، ہم انگلینڈ کو ہرانے کی کوشش کریں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حشمت اللّٰہ نے کہا کہ 2023ء￿  میں انگلینڈ کو ہرایا تھا، اب بھی وہ اعتماد ہے لیکن اب نئے مائنڈ سیٹ سے کھیلنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اچھی اور مضبوط ٹیم ہے، ہمارا گول یہی ہے کہ اچھے سے اچھا کھیلیں۔حشمت اللّٰہ نے کہا کہ 100 فیصد بہترین کرکٹ کھیل کر ہی ہم سیمی فائنل میں پہنچ سکتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہوتی ہے کہ جب لیجنڈز ہمارے کھیل کی تعریف کرتے ہیں۔