انگلینڈ لائنز کو ہرانے کا مشن‘ پاکستان شاہینز جیت کی امید لئے آج دبئی روانہ ہوگی

لاہور(شکیل خٹک)پاکستان شاہینز آج  دوپہر کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہوگی، جہاں وہ یو اے ای میں انگلینڈ لائنز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی سیریز کا آغاز 20 فروری سے ہوگا، شامل حسین کی قیادت میں پاکستان شاہینز  اپنے میچز  انگلینڈ لائنز کے خلاف کھیلے گی۔ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سریز کے تمام تر میچز ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ( اسٹیڈیم اوول ) میں کھیلے جائیں گے شاہینز اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 فروری کو کھیلیں گے۔ دوسرا میچ 22 فروری جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 فروری کو کھیلا جائے گا۔پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا میلہ 27 فروری سے سجے گا ، دوسرا میچ یکم مارچ کو ہوگا جبکہ تیسرا میچ شاہینز چار مارچ کو کھیلیں گے۔ چوتھا میچ چھ مارچ جبکہ سیریز کا پانچواں اور آخری میچ نو مارچ کو دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔