تہران، اسلام آباد (آئی ا ین پی )ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی پاک بھارت کشیدگی کے دوران آج پیر کو پاکستا ن کا دورہ کررہے ہیں ۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی دورہ پاکستان میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، اور پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے، پاکستان کے بعد عباس عراقچی کے بھارت جانے کا بھی امکان ہے۔