واشنگٹن(آئی این پی ) امریکا کا اگلا وزیر خارجہ سینیٹر مارکو روبیو کو بنائے جانے کا امکان ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مارکو روبیو کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔امریکی میڈیا نے بتایا کہ سینیٹر روبیو کے نام پر نومنتخب صدر ٹرمپ نے اتفاق کرلیا جب کہ مائیکل والز کو قومی سلامتی مشیر بنائے جانے کی توقع ہے۔ دریں اثنا نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے نمائندے اور انڈیا کاکس کے سربراہ مائیکل والز کو اپنے قومی سلامتی کے مشیر کے منتخب کرلیا۔