ایرانی وزیر خارجہ کی 72گھنٹوں کے دوران پاکستان آمد کا امکان

تہران(آئی این پی )ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر عباس عراقچی کی آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران پاکستان آمد متوقع ہے۔اقتصادی تعاون تنظیم(ای سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی پاکستان میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ مہمانوں کی آمد آج سے شروع ہو جائے گی۔سفارتی ذرائع کے مطابق عباس عراقچی سمیت وسط ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے