ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آج پاکستان پہنچیں گے

 ایران اور امریکہ کے درمیان پاکستانی ثالثی کی کوششوں پر وزیراعظم  کا شکریہ بھی ادا کریں گے
 پاک ایران تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ  خیال کیا جائے گا‘شام کو وطن واپس چلے جائیں گے
اسلام آباد،تہران( آن لائن ) ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آج  مختصر دورے پر  پاکستان  پہنچیں گئے ، جہاں وہ وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کریں گے۔ تہران میں صدارتی پریس آفس کے ڈائریکٹر جنرل نے صدر پزشکیان کے دور ہ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسعود پزشکیان کے درمیان پاک ایران تعلقات، باہمی تعاون اور اعلیٰ سطح کے رابطوں کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ  خیال ہوگا۔ دونوں رہنما خطے کی مجموعی صورتحال، مشترکہ مفادات اور علاقائی پیش رفت سے متعلق امور پر بھی مشاورت کریں گے۔دورے کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی تعاون کے مختلف شعبوں میں ہونے والے سابقہ معاہدوں پر پیش رفت اور ان پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔