رابعہ انعم کا پہلا رمضان سموسہ، صارفین کی جانب سے ردعمل کی زد میں

رابعہ انعم کا پہلا رمضان سموسہ، صارفین کی جانب سے ردعمل کی زد میں

اسلام آباد: معروف اینکر اور میزبان رابعہ انعم رمضان ٹرانسمیشنز کی میزبانی کے باعث حالیہ دنوں میں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

 بطور نیوز کاسٹر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی رابعہ نے بعد ازاں لائیو شوز اور رمضان نشریات میں مہارت حاصل کی، جس کے ذریعے انہوں نے وسیع پیمانے پر مقبولیت حاصل کی ہے۔ذرائع کے مطابق رابعہ انعم نہ صرف میڈیا سے وابستہ ہیں بلکہ کاروباری سرگرمیوں میں بھی مصروف ہیں اور اس سلسلے میں اکثر پاکستان اور دبئی کے درمیان سفر کرتی رہتی ہیں۔چند روز قبل رمضان نشریات کے دوران رابعہ انعم جذباتی ہوگئیں اور آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر اور بچے متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں اور موجودہ عالمی حالات کے باعث وہ ان کی سلامتی کے حوالے سے شدید فکرمند ہیں۔تاہم، حال ہی میں انہوں نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں بتایا کہ وہ آج رمضان کا اپنا پہلا سموسہ کھا رہی ہیں کیونکہ ان کے انسٹرکٹر بہت سخت ہیں۔

 ویڈیو میں رابعہ نے مسکراتے ہوئے یہ بات مداحوں کے ساتھ شیئر کی، لیکن صارفین کی جانب سے اسے مختلف ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے رابعہ کی اس ویڈیو کو بے فکری یا توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا، جبکہ کچھ دیگر نے کہا کہ اگر وہ واقعی اپنے خاندان کے لیے پریشان تھیں تو اب اتنی بے فکری کیوں دکھا رہی ہیں۔میڈیا ماہرین کے مطابق، یہ صورتحال اس بات کا عکاس ہے کہ مشہور شخصیات کے جذباتی اور غیر رسمی اظہار پر عوامی ردعمل انتہائی متنوع ہو سکتا ہے، خاص طور پر جب وہ ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔