یوٹیوبر رابعہ فیصل کا اداکاری میں ڈیبیو، پہلے ڈرامے کا پوسٹر جاری

یوٹیوبر رابعہ فیصل کا اداکاری میں ڈیبیو، پہلے ڈرامے کا پوسٹر جاری

پاکستان کے مقبول یوٹیوب چینل ’سسٹرولوجی‘ سے شہرت حاصل کرنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر رابعہ فیصل نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا، وہ جلد نجی ٹی وی چینل کے نئے ڈرامے ’بے حس‘ میں دکھائی دیں گی۔

پانچ بہنوں پر مشتمل ’سسٹرولوجی‘ فیملی نے یوٹیوب سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جہاں بہنوں کی ویڈیوز کو ناظرین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ اس فیملی کی تمام بہنیں سوشل میڈیا کے علاوہ اپنے انفرادی کیریئر پر بھی توجہ دے رہی ہیں۔اسی سلسلے میں رابعہ فیصل اب اداکاری کے میدان میں قسمت آزمانے کے لیے تیار ہیں۔ وہ نجی ٹی وی چینل کے آنے والے ڈرامے ’بے حس‘ کے ذریعے اپنے اداکاری کے سفر کا آغاز کریں گی۔ڈرامے کی تشہیر کے سلسلے میں چینل کی جانب سے اس کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے، جس میں رابعہ فیصل کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔ پوسٹر سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں میں نئے ڈرامے کے حوالے سے دلچسپی بڑھ گئی ہے۔