مشی خان خود شادی نہیں کر سکیں، تو دوسروں کی خوشی سے حسد نہ کریں: روبی انعم

مشی خان خود شادی نہیں کر سکیں، تو دوسروں کی خوشی سے حسد نہ کریں: روبی انعم

روبی انعم نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں مشی خان پر کڑی تنقید کی ہے اور ان کے خلاف ذاتی اور پیشہ ورانہ سطح پر نشانہ بنایا ہے۔

 انہوں نے مشی خان کے پیشے، شادی نہ ہونے اور پس منظر کے بارے میں بھی طنزیہ گفتگو کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مشی خان ایک معروف اداکارہ اور ہوسٹ ہیں، جنہوں نے اسکرین اور تھیٹر میں اپنی جگہ بنائی ہے، اور ان کا تعلق ایک معزز آرمی فیملی سے ہے۔ ان کا آغاز ایئر ہوسٹس کے طور پر ہوا اور ان کی تعلیم بھی اچھی ہے۔روبی انعم نے مشی خان پر الزام لگایا کہ انہوں نے ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی شادی کے بعد ان پر الزامات لگائے، جو ان کے مطابق غلط اور جلد بازی میں کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ نبیحہ کی شادی کی رسومات چل رہی تھیں، اور چند گھنٹوں بعد ایک خاتون نے ان کے خلاف ویڈیو شیئر کی، جسے انہوں نے غیر مناسب اور جلد بازی قرار دیا۔روبی انعم نے مشی خان کی ذاتی زندگی اور پس منظر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ان کے رشتے اچھے آئے تھے، لیکن شاید ان کو نبیحہ کی شادی، کامیابی اور خوبصورتی سے تکلیف ہوئی ہو۔

انہوں نے کہا کہ اگر نبیحہ کی کوئی چیز جعلی بھی ہو، تو بھی کسی کو اس کی خوشی خراب کرنے کا حق نہیں۔ شادی کے دن کو ایک خوشی کا موقع قرار دیتے ہوئے، روبی انعم نے زور دیا کہ سوشل میڈیا پر بلاوجہ دوسروں کو نشانہ بنانا غلط ہے اور کسی کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی مناسب نہیں۔روبی انعم کا یہ بیان اس تنازعے کے پس منظر میں آیا ہے، جس میں مشی خان اور ان کے کردار پر مختلف الزامات اور تنقیدیں کی جا رہی ہیں۔