پشاور(آئی این پی ) پشاور ہائیکورٹ نے پیسکو کو رمضان میں سحری اورافطاری کے وقت لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ خیبر پختونخوا میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نے پیسکو کو ہدایت کی ہے کہ ماہِ رمضان میں سحری اور افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر لوڈ شیڈنگ ناگزیر ہو تو اس کے لیے شفاف شیڈول جاری کیا جائے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے اجتناب برتا جائے