اسلام آباد(آئی این پی )نجی ہائوسنگ سوسائٹی فیز 5 سے باپ سمیت پانی میں بہہ جانے والی لڑکی کی تلاش کے لیے آپریشن ختم کر دیا گیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق 6 روز تک جاری رہنے والے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں لڑکی کی تلاش کی گئی تاہم لڑکی کا کہیں سراغ نہیں ملا۔لڑکی کے والد کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش سرچ آپریشن کے دریائے سواں سے تلاش کر لی گئی تھی،