مودی نے نیتن یاہو کو ایران کیخلاف امداد کی یقین دہانی کروائی‘ ڈگلس

 امریکی بحریہ ایران کے ساتھ کشیدگی کے دوران بھارتی بندرگاہیں استعمال کر رہی ہے
واشنگٹن (آئی این پی) سابق امریکی وزیرِ دفاع کے مشیر ڈگلس میک گریگر کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے دورہ اسرائیل کے دوران اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو ایران کے خلاف ممکنہ امداد کی یقین دہانی کروائی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈگلس میک گریگر نے کہا ہے کہ امریکی بحری جہاز بھارتی بندرگاہوں پر لنگر انداز ہو کر سامان اتار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی بحریہ ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے دوران بھارتی بندرگاہیں استعمال کر رہی ہے، مودی نیتن یاہو کی انتخابی مہم میں پوسٹر بوائے کے طور پر استعمال ہوئے۔دوسری جانب اسرائیلی صحافی ایتائے میک نے دی وائر میں مودی کو نیتن یاہو کی انتخابی مہم کا سستا اشتہار قرار دیا ہے۔دی وائر نے انکشاف کیا ہے کہ مودی کا اصل ہدف نیتن یاہو کے ذریعے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تک رسائی اور خوشنودی تھا