تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا تل ابیب کے ہوائی اڈے پر ان کے اسرائیلی ہم منصب بنجمن نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو نے استقبال کیا۔دونوں رہنما ایک دوسرے سے انتہائی گرم جوشی سے ملے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔نیتن یاہو نے نریندر مودی سے گلے ملتے ہوئے کہا کہ آپ کو دیکھ کر اچھا لگا۔ملاقات کے دوران روایتی لباس میں ملبوس بھارتی وزیرِ اعظم کے ویسکوٹ کی جیب میں زعفرانی رنگ کا رومال دیکھ کر نیتن یاہو نے کہا دیکھیں میری اہلیہ نے بھی اسی رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے۔جس پر نریندر مودی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہاں، یہ زعفرانی رنگ ہے۔