بھارت:ریلی میں کرنل صوفیہ قریشی کے اہلخانہ کو بلوا کر مودی پرگل پاشی کروائی گئی

نئی دہلی(آئی این پی )بھارتی ریاست گجرات میں نریندر مودی کی ریلی میں حکام کی جانب سے کرنل صوفیہ قریشی کے اہلخانہ کو بلوا کر گل پاشی کروائی گئی جس پر مودی سرکار کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ میڈیارپور ٹس کے مطابق گذشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں گجرات کے شہر وڈودرا میں ریلی نکالی گئی تاکہ آپریشن سندور پر بھارتی فوج کو خراج تحسین پیش کیا جاسکے۔ریلی میں آپریشن سندور کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دینے والی بھارتی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی کو عزت دینے کے بجائے مقامی حکام نے ان کے والدین اور بہن بھائی کو ریلی میں طلب کرلیا اور ان سے مودی پر گل پاشی کروائی گئی۔بھارتی حکام کے اس عمل پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بھی تنقید کی اور کہا کہ اس پر پورا بھارت شرمندہ ہے۔