جنازہ بدھ کی رات ڈیڑھ بجے اٹھایا جائے گا، تین دن کے بعدتدفین ہوگی
خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبی خامنہ ای نئے رہبر اعلی کے طور پر سامنے آئے ہیں
تہران (آئی این پی) امریکی و اسرائیلی حملے میں شہیدہونیوالے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین چھ مارچ کو ہو گی،ایرانی سرکاری میڈیا نے تصدیق کردی۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ان کا جنازہ بدھ کی رات ڈیڑھ بجے اٹھایا جائے گا اور تین دن تک جاری رہنے والی تقریبات کے بعد ان کی تدفین کی جائے گی۔خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبی خامنہ ای ایران کے نئے رہبر اعلی کے طور پر سب سے بڑے امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں