آیت اللہ علی خامنہ ای کو امام علی رضا کے رو ضہ اقدس کے احاطے میں سپردِ خاک کیا گیا،27 ملکوں سے 4 لاکھ 70 ہزار غیر ملکی مہمان موجود تھے
مشہد: ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین ، مشہد کی سڑکوں پر سوگواروں کا بڑا ہجوم جمع ہے۔ایرانی حکام کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کو امام علی رضا کے رو ضہ اقدس کے احاطے میں سپردِ خاک کر دیا گیا ، ۔ایرانی میڈیا کے مطابق مشہد میں اس وقت 27 ملکوں سے 4 لاکھ 70 ہزار غیر ملکی مہمان موجود تھے۔قبل ازیں شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کا عراق میں تعزیتی جلوس نکالا گیا، نجف میں روضہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر نماز جنازہ ادا کی گئی۔اس کے بعد شہید آیت اللہ خامنہ ای کا جسد خاکی تاریخی جلوس کے ذریعے کربلا لایا گیا، جہاں لاکھوں سوگوار جمع تھے۔ادھرایرانی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ حملوں کے باوجود جنازے کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جنازے کا پہلا مرحلہ تہران میں منعقد ہوا، اس کے بعد اگلے روز قم میں نمازِ جنازہ ادا کی گئی، پھر میت کو عراق کے شہروں کربلا اور نجف لے جایا گیا۔حکام نے بتایا کہ امریکی حملے میں تہران اور مشہد کے درمیان ریلوے رابطہ متاثر ہونے سے جنازے کے پروگرام پر کوئی اثر نہیں پڑا۔