شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین کا مقام طے نہ ہو سکا

تہران (آن لائن)ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت کے تقریباً 2 ماہ بعد بھی ان کی تدفین کا مقام طے نہیں کیا جا سکا ہے۔’ایران انٹرنیشنل‘ کے مطابق امام رضا علیہ السلام کے حرم کا انتظام سنبھالنے والی مذہبی فاؤنڈیشن آستان قدس رضوی کا کہنا ہے کہ مشہد میں واقع امام رضا کے مزار کے احاطے میں تدفین کے حوالے سے حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے۔