عاشورہ کی تقریب میں شرکت ‘،خامنہ ای نے ہاتھ اور سر ہلا کر نعروں کا جواب دیا
تہران (آئی این پی )ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ایک طویل عرصے تک انڈر گرانڈ رہنے کے بعد منظرعام پر آگئے ۔ انہوں نے تہران کی امام خمینی مسجد میں عاشورہ کی مناسبت سے منعقدہ مذہبی تقریب میں شرکت کی، جو اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ جنگ کے بعد ان کی پہلی عوامی شرکت ہے۔85 سالہ رہنما کی ویڈیو ایرانی سرکاری میڈیا نے نشر کی، جس میں انہیں مسجد میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا۔ حاضرین نے کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا جبکہ خامنہ ای نے ہاتھ ہلا کر اور سر ہلا کر ان کے نعروں کا جواب دیا