لاہور(آئی این پی لاہور کا فضائی معیار اتوار کوبھی مضر صحت رہا جبکہ فضائی آلودگی میں بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی سرفہرست ہے جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر رہا۔ دوسری جانب لاہور کے عوام نے سموگ کے تدارک کے لیے پنجاب حکومت کے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیدیا۔پنجاب میں سموگ کے حوالے سے نجی ادارے کی سروے رپورٹ شائع کردی گئی، سروے لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ بارے عوامی رائے جاننے کیلئے کیا گیا، سروے میں لاہور میں رہائش پذیر 15 سو نوجوان لڑکے لڑکیوں کی رائے لی گئی۔