اچانک یلغار کی، راکٹ فائر کیے اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے فرار ہوگئے
پشاور (آئی این پی) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں شدت پسندوں نے دو مختلف مقامات پر پولیس چوکیوں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد علاقے میں فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں گونجتی رہیں۔پولیس کے مطابق ناصر باغ کے علاقے سخی پل چوکی پر حملہ آوروں نے بھاری ہتھیاروں سے اچانک یلغار کی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کی فوری جوابی کارروائی پر شدت پسندوں نے راکٹ فائر کیے اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ادھر تھانہ متنی کی حدود میں پاسنی پولیس چوکی پر بھی حملے کی کوشش کی گئی، جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔پولیس حکام کے مطابق مشکوک نقل و حرکت کو مانیٹر کرتے ہی اہلکار الرٹ ہوگئے اور حملہ آوروں کو پیش قدمی سے روک دیا گیا