پشاور ،پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کا منصوبہ ناکام بنا دیا

 پشاور(آئی این پی )پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس میں انتقامی قتل کی واردات ناکام بنادی۔پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کا منصوبہ ناکام بنا دیا، پیر کی صبح تقریبا 09:30 بجے جوڈیشل کمپلیکس کے گیٹ پر تعینات نفری اور لیڈیز پولیس نے تلاشی کے دوران خاتون سے 30 بور پستول برآمد کرلیا۔خاتون نے پستول نہایت مہارت سے چھپایا تھا