بیگو خیل پر حملہ میں شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، امن کمیٹی کی بھرپور مزاحمت
لکی مروت (آئی این پی )لکی مروت کے گائوں بیگو خیل پر شدت پسندوں نے حملہ کر دیا جس پر جوابی کارروائی میں امن کمیٹی کا ایک جوان جاں بحق ہو گیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں گائوں بیگو خیل پر حملہ میں شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، امن کمیٹی کی جانب سے بھرپور مزاحمت کی گئی، دو گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔امن کمیٹی نے شدت پسندوں کے خلاف بروقت کارروائی شروع کر دی جس پر دہشت گرد فرار ہو گئے، فائرنگ کے تبادلہ میں امن کمیٹی کا ایک جوان جاں بحق ہو گیا۔