حکومت و فوج کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹس کرنا پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا

ملکی مفاد کے خلاف  پوسٹس کرنے پر پولیس اہل کار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت و پاک فوج کیخلاف اور کالعدم تنظیم کے حق میں سوشل میڈیا پر پوسٹیں اپ لوڈ کرنا پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ملکی مفاد کے خلاف  پوسٹس کرنے پر پولیس اہل کار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق سوشل میڈیا پرعقیل نورکے اکانٹ سے پنجاب حکومت اور پاک فوج کے خلاف جب کہ ایک کالعدم تنظیم کے حق میں مختلف پوسٹیں اپ لوڈ کی گئیں۔مقدمے  میں مزید کہا گیاہے کہ  پولیس کی جانب سے اکانٹ کی تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا کہ اکانٹ محمد عقیل نور کانسٹیبل کا ہے اور وہ کافی عرصہ سے پوسٹیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کررہا ہے، جو ایس ڈی پی او مسلم ٹائو ن کے دفتر میں کمپیوٹر آپریٹر تعینات ہے۔تھانہ گلشن اقبال میں کانسٹیبل عقیل نور کے خلاف 155Cکے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔