کئی اہلکار لاپتہ، حملہ رات کے وقت کیا گیا، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
ابوجا(آئی این پی )نائجیریا کی ریاست بورنو میں شدت پسندوں نے فوجی اڈے پرحملہ کر دیا۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق شرپسندوں کے حملے میں فوجیوں سمیت درجنوں افراد ہلاک جبکہ کئی لاپتہ ہوگئے، حملہ رات کے وقت کیا گیا، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا۔ رپورٹ کے مطابق فوجی اڈے پر مزید لاشوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی ہے، شمال مشرقی نائجیریا میں سکیورٹی صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔شدت پسندوں کے حملوں کے باعث ملک میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، دوسری جانب سکیورٹی اداروں نے حملہ کرنے والے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن بھی شروع کر دیا۔