بھارتی نژاد تجزیہ کار امریکہ میں گرفتار، خفیہ دستاویزات برآمد

 واشنگٹن (آئی این پی )  معروف امریکی تجزیہ کار، جو بھارت اور جنوبی ایشیا کے امور پر طویل عرصے سے مشیر کے طور پر کام کر رہے تھے، کو خفیہ دستاویزات رکھنے اور چینی حکام سے ملاقاتیں کرنے کے الزام میں امریکا میں گرفتار کر لیا گیا  ۔برطانوی خبررساں ادارے  کے مطابق عدالت کے دستاویزات کی تفصیلات کے مطابق، 64 سالہ ایشلے ٹیلس نے امریکی قومی دفاع کی حساس معلومات غیر قانونی طور پر اپنے قبضے میں رکھی ہیں۔ ان کے گھر سے جو ویانا، ورجینیا میں ہے، سے ہزاروں صفحات پر مشتمل خفیہ اور انتہائی خفیہ دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ انہیں ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا اور پیر کے روز ان پر الزامات عائد کیے گئے