لاہور (کرائم رپورٹر) وزیر ہا ئوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے جنگلات کے عالمی دن پر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا، پی ایچ اے کے تحت لنگز آف لاہور راوی بیلٹ پر پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا،وزیر ہا ئوسنگ پنجاب بلال یاسین نے حلقہ پی پی 174 گورنمنٹ جنرل ہسپتال بلال گنج میں بھی پودا لگایا، اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت صوبہ بھر میں ڈیڑھ کروڑ پودوں کا جیو ٹیگنگ ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے گا۔