جکارتہ (آئی این پی ) انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے مشرقی حصے میں ہولناک زلزلہ ریکارڈ کیا گیا،زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔جرمن ریسرچ سینٹر برائیجیو سائنسز کے مطابق زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ،جبکہ گہرائی 21 کلومیٹر تھی۔زلزلے کا مرکز شمال اور مشرق میں تھا،تاہم سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی،نہ ہی کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔