پارلیمنٹ میں بریفنگ دی جائے، فوٹو سیشن نہیں کریں گے: بیرسٹر گوہر

قومی سلامتی پر ملک کے ساتھ کھڑے ہیں مگر سیاسی و انسانی حقوق نظرانداز نہیں کئے جا سکتے
  ہماری جماعت نے ہر قومی بحران میں ریاست کا ساتھ دیا ‘پاک فوج ہماری فوج ہے، یہ ملک ہمارا ہے
اسلام آباد( آن لائن )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے  قومی سلامتی کے معاملے پر ان کی جماعت نے ہمیشہ اصولی مؤقف اپنایا ہے اور ان کا مطالبہ ہے  اہم سکیورٹی امور پر بریفنگ پارلیمنٹ کے اندر دی جائے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی چاہتی تھی کہ افغانستان، ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی سمیت خطے کی صورتحال پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں باضابطہ بریفنگ دی جائے تاکہ دونوں ایوانوں کے نمائندے براہ راست آگاہی حاصل کر سکیں‘انہوں نے کہا  بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، نہ ہی ان کی فیملی اور ذاتی معالجین کو رسائی دی جا رہی ہے، جو انسانی بنیادوں پر بھی قابل اعتراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے رویے کے بعد صرف فوٹو سیشن کے لیے حکومت کے ساتھ بیٹھنا ممکن نہیں‘بیرسٹر گوہر نے کہا ان کی جماعت نے ہر قومی بحران میں ریاست کا ساتھ دیا ہے، چاہے پاک بھارت کشیدگی ہو، پاک افغانستان تناؤ ہو یا ایران امریکہ تنازع۔ ‘‘ہمارے بیانات آن ریکارڈ موجود ہیں۔ پاک فوج ہماری فوج ہے، یہ ملک ہمارا ہے، ہم اس کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں