بھارت (نیٹ نیوز)شادی کے فوٹو شوٹ کے دوران فوٹو گرافر سوئمنگ پول میں گر گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔شادی میں فوٹو گرافر کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور اس کی کوشش ہوتی ہے کہ ایسی تصاویر بنائی جائے کہ دولہا اور دلہن ان کے ساتھ ساتھ کسی رشتے دار کو کوئی شکایت کا موقع نہ ملے اور آئندہ بھی گھر کی تقریبات میں اسے بھی مدعو کیا جائے۔وائرل ویڈیو میں فوٹوگرافر کو نوبیاہتا جوڑے کے سنیما شاٹس کی شوٹنگ کے دوران آہستہ آہستہ پیچھے کی طرف چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو باہر شادی کی تقریب میں دکھائی دیتا ہے۔اسی دوران فوٹو گرافر سوئمنگ پول میں گر جاتا ہے جب لوگ اس کی مدد کے لیے آگے بڑھتے ہیں تو وہ ہاتھ کے اشارے سے انہیں روکتے ہوئے تصاویر بنانے کا سلسلہ جاری رکھتا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فوٹو گرافر کے پیشہ ورانہ مہارت اور جذبے کی تعریف کی جارہی ہے۔ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ "اس نے اپنی پرواہ نہیں کی لیکن ان کے قیمتی لمحات کو لگن کے ساتھ قید کیا۔’’ایک اور نے لکھا کہ "جس طرح اس نے کہا ‘تم لوگ آگے بڑھو’ جذبے کی سطح کو ظاہر کرتا ہے۔’’ دوسروں نے اس لمحے کو مزاحیہ اور متاثر کن قرار دیا۔