ویمنز ایشیاء کپ سے قبل فوٹو سیشن کے دوران کرکٹرز کی ڈانس پرفارمنس

 ٹیموں کے فوٹو سیشنز کی سرگرمیاں ایشین کرکٹ کونسل نے ریلیز کیں، دبئی میں ایونٹ کا آج سے آغاز ہو گا جو 13 ستمبر تک جاری رہے گا
دبئی (سپورٹس ڈیسک)ویمنز ایشیاکپ سے قبل فوٹو سیشنز کے دوران ویمنز کرکٹرز نے منفرد پرفارمنس پیش کی۔ایشیا کپ شروع ہونے سے پہلے کھلاڑیوں نے ڈانس اور مختلف اسٹائل سے سماں باندھ دیا۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھی فوٹو سیشن میں حصہ لیا جبکہ سری لنکا، یو اے ای اور تھائی لینڈ کی ٹیم کی کھلاڑیوں نے مختلف دھنوں پر پرفارم کیا۔ایونٹ میں شریک ٹیموں کے فوٹو سیشنز کی سرگرمیاں ایشین کرکٹ کونسل نے ریلیز کیں۔ دبئی میں ایونٹ کا آج سے آغاز ہو گا جو 13 ستمبر تک جاری رہے گا۔