گورنر خیبر پختونخوا، فیصل کریم کنڈی، نے بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔ گورنر نے شہداء کی درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ مزید برآں، انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے دکھ میں وہ برابر کے شریک ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے دہشت گردوں کو انسانیت کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر پوری نظر رکھی جا رہی ہے۔